توشہ خانہ کیس: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون کو دوبارہ طلب کرلیا

17 جون ، 2023

لاہور (نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 21 جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون دن 11بجے نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے انہیں کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔