اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کو بنائے جانے کی قرارداد منظور کرانے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کو چار سالوں کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر بنائے جانے کی قراردادیں بیحد خوش اسلوبی سے منظور کرانے کے بعد جب اپنی نشست کی طرف بڑھیں تو وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز نے ایک ساتھ اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر وفاقی وزیر اطلاعات کی کارکردگی‘ کارگزاری اور منجھی ہوئی شخصیات کے طور پر قراردادیں منظور کرانے پر نہ صرف زبانی اُن کو شاباش دی بلکہ چچا بھتیجی نے اُنکے دونوں شانوں کو تھپتھپایا جس پر احتراماً مریم اورنگزیب نے جھک کر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پنڈال میں موجود مسلم لیگ (ن) کے سینکڑوں مردو خواتین کونسلروں نے تالیاں بجا کر اُن کا خیرمقدم کیا اور پاکستان مسلم لیگ زندہ باد‘ پاکستان زندہ باد‘ وزیراعظم شہباز شریف زندہ باد‘ مریم نواز زندہ باد اور قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔
اسلام آ باد اخراجات میں کمی کےدعووں اور کفایت شعاری اقدامات کےباوجود وفاقی حکومت کےامورچلانے کاخرچہ بڑھ...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے بلدیات، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کیپٹل میٹروپولیٹن کارپوریشن...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت...
اسلام آباد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی رفتار مسلسل جمود زدہ مہنگائی کے مرحلے سے گزر رہی ہے،...
کراچی ٹرمپ بیجنگ پہنچ گئے ،شاندار استقبال،آج شی جن پنگ سے اہم ملاقات کرینگے۔ تجارتی تعلقات، تائیوان ،...
کراچی آسٹریلیا میں91منزلہ ٹرمپ ٹاور منصوبہ صرف تین ماہ بعد منسوخ، ڈویلپر کا موقف ہے کہ ٹرمپ برانڈ آسٹریلیا...
کراچی سندھ میں پہلی بار محکمہ خوراک کے بااثر افسران کے خلاف بڑی کاروائی،کئی برس سے تعطل کا شکار انکوائریز...
کراچی اسٹیٹ بینک نےآئی ایم ایف سے تقریباً 1.3 ارب ڈالرموصول ہو نے کی تصدیق کر دی۔ ،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق...