15 پاکستانی کمپنیوں کو روس چاول ایکسپورٹ کرنے کی منظور ی مل گئی

17 جون ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)رشین فیڈریشن کے قومی ادارے فیڈرل سروسز آف ویٹنری (RosselKhoznadzor)نےمزید 15 پاکستانی کمپنیوں کو روس چاول ایکسپورٹ کرنے کی منظور ی دے دی ہے ،اس فیصلے سے روس کو پاکستانی چاول کی بر آمدات میں اضافہ ہو گا ,رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان( REAP) کے چیئرمینچیلا رام کیولانی کے مطابق روس کا قومی ادارہ (RosselKhoznadzor)نے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ ، وفاقی وزارت خوراک حکومت پاکستان کو روس میں پاکستانی چاول کی بر آمدات کیلئے مزید 15کمپنیوں کو منظوری دے دی ہے ۔