اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈز کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو 22 جون کو طلب کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بشریٰ بی بی اور اعظم خان کو جاری الگ الگ کال اپ نوٹسز کے مطابق بشریٰ بی بی کو 22 جون کو القادر ٹرسٹ کے تمام بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی نے گزشتہ پیشی پر تحریری طور پر جواب جمع کروایا تھا اور تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔ بشریٰ بی بی سے پیشی پر القادر ٹرسٹ کو منتقل ہونے والی 458 کنال زمین اور ٹرسٹ کو ملنے والے 285 ملین روپے سمیت دیگر عطیات کے متعلق تحقیقات ہوں گی۔ دوسری جانب نیب نے نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاونڈ سیکنڈل میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں شامل تفتیش کرنے کیلئے 19 جون کو طلب کر لیا ہے۔ اعظم خان کو کیس سے متعلق دستاویزات اور کابینہ اجلاس کے منٹس بھی ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اعظم خان گزشتہ پیشی پر نیب کے دفتر پیش نہیں ہوئے تھے۔
اسلام آ باد اخراجات میں کمی کےدعووں اور کفایت شعاری اقدامات کےباوجود وفاقی حکومت کےامورچلانے کاخرچہ بڑھ...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے بلدیات، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کیپٹل میٹروپولیٹن کارپوریشن...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت...
اسلام آباد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی رفتار مسلسل جمود زدہ مہنگائی کے مرحلے سے گزر رہی ہے،...
کراچی ٹرمپ بیجنگ پہنچ گئے ،شاندار استقبال،آج شی جن پنگ سے اہم ملاقات کرینگے۔ تجارتی تعلقات، تائیوان ،...
کراچی آسٹریلیا میں91منزلہ ٹرمپ ٹاور منصوبہ صرف تین ماہ بعد منسوخ، ڈویلپر کا موقف ہے کہ ٹرمپ برانڈ آسٹریلیا...
کراچی سندھ میں پہلی بار محکمہ خوراک کے بااثر افسران کے خلاف بڑی کاروائی،کئی برس سے تعطل کا شکار انکوائریز...
کراچی اسٹیٹ بینک نےآئی ایم ایف سے تقریباً 1.3 ارب ڈالرموصول ہو نے کی تصدیق کر دی۔ ،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق...