پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

17 جون ، 2023

لاہور ( این این آئی)پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے۔محکمہ انسداد بد عنوانی نے سابق وزیرحماد اظہر کے خلاف کروڑوں روپے کے کرپشن کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔حماد اظہر کے خلاف اینٹی کرپشن نے شیخو پورہ میں مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ۔