مینول موضع جات 7:یوم میں انتقالات پاس کرنے کی ڈیڈ لائن

17 جون ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا کہ صوبہ بھر میں کمپیوٹرائزڈ موضع جات میں ای رجسٹریشن سسٹم کے تحت رجسٹری کے ساتھ سنگل کلک پر انتقالات پاس کئےجا رہے ہیں جبکہ افسران کو مینول موضع جات میں 7 یوم کے اندر انتقالات پاس کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ و دیگر قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیہی مراکز مال میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جائے۔ ڈویژنل کمشنرز اسٹیٹ لینڈ پر قائم پٹرول پمپس اور دکانوں کے آکشن پراسیس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اسٹیٹ لینڈ کو عارضی لیز پر دینے کیلئے بھی اقدامات کئےجائیں، ریونیو، آبیانہ و دیگر ٹیکسز کی ریکوری 30 جون تک ہر صورت مکمل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مسنگ رجسٹریوں کے معاملے پر افسران کو خصوصی ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں ۔