ایل ڈی اے دفاتر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی

17 جون ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)ایل ڈی اے دفتر جوہر ٹاؤن میں مبینہ لینڈ مافیاغیر متعلقہ افراد کی ہنگامہ آرائی اور عملے پر تشدد کے معاملے پر ایل ڈی اے دفاتر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ پبلک ڈیلنگ کے لیے آنے والے افراد اب ون ونڈوسیل پر رابطہ کریں گے۔