ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقلی ڈیزل کی بچت ہوگی

17 جون ، 2023

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)چیئرمین ڈیمو کرٹیک گروپ سیالکوٹ چیمبر سہیل خاور نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ سے کاروباری افراد کے ساتھ عوام کو بھی توقعات ہیں کہ یہ بجٹ ملکی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ عوام کو ریلیف دے گا 50ہزارزرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے بجلی اور ڈیزل کی مانگ میں کمی آئے گی زرعی قرضے کے ہدف کو2250ارب تک بڑھانے، ٹیکسز میں چھوٹ،تصدیق شدہ بیجوں اور پودوں کی درآمد کے ساتھ دیہی علاقوں میں زراعت پر مبنی صنعتوں کے لئے پانچ سالہ ٹیکس کی چھوٹ کے نتیجے میں دیہی معیشت سے وابستہ60فیصد افراد استعفاد حاصل کریں گئے جبکہ ایس ایم ایز سکیٹر،زراعت ،آئی ٹی کو ترجیجات میں شامل کیا گیا ہے