ڈی جی خان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا اعلان

17 جون ، 2023

لاہور ( اپنےنامہ نگار سے) صوبائی وزراء ایس ایم تنویر اور بلال افضل نے ڈی جی خان کا دورہ کیا۔انہوں نے صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقاتوں میں ڈی جی خان ڈویژن میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا اعلان کیا۔ کمشنر کوانڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مناسب جگہ کا انتخاب کرنے، فزیبلٹی سٹڈی اور سفارشات تیار کر نے کی بھی ہدایت کی۔