لاہور (سودی)رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی سٹاک مارکیٹ میں دن بھر کے اتار چڑھائو کے بعدکاروبار کا اختتام مندے پر ہی ہوا آخر میں بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی تھی جبکہ انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی کم ہو گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جو کافی دیر تک جاری رہی پھر اتار چڑھائو آتا رہا اور اس کے بعد شروع ہونے والا پریشر آخر تک جاری تھا اس دوران انڈیکس میں244پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا اور 89پوائنٹ کی کمی بھی۔ گزشتہ روز بھی پلیئرز اور بڑے سرمایہ کار زیادہ تر سائیڈ لائن ہی رہے جبکہ مارکیٹ پر ملکی معاشی حالات زیادہ اثر انداز تھے متاثر کرنے والے عناصر میں آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہو سکا اور حکومت کا مہنگے پلان بی پر عمل درآمد شروع کرنا، کمپنیوں کی طرف سے بلائے گئے بورڈ اور جنرل اجلاس ملتوی کرنا اور اس کے نتیجہ میں بونس حصص کے اجرا کی امید ختم ہو جانا ، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان سے متعلق منفی ریمارکس اوربجٹ اعلانات شامل تھے گزشتہ روز کمپنیوں، میوچل فنڈز اور بیرونی سرمایہ کاروں کی نیٹ سیل تھی جبکہ بینکوں، بروکروں اور نجی سرمایہ کاروں نے نیٹ خریداری کی۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ انڈیکس 68پوائنٹ کم ہو کر 41301کی سطح پر آ گیا۔ 109کمپنیوں میں اضافہ، 187میں کمی اور 32میں استحکام رہا۔ 15کروڑ 60لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔
لاہورلاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے فوری طور پر...
لاہورپی آئی اے فلائٹ 306 کا لاپتہ وہیل کراچی ائیرپورٹ کے رن وے سے متصل جہازوں کے پارکنگ ایریا سے مل گیا۔ذرائع...
لاہور رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا دو سو کے قریب کمپنیوں کے...
لاہور شہر میں سپلائی کیے لایاجا نیوالا مردہ مر غیوں کا گوشت پکڑاگیا، گاڑی کو ٹریفک پولیس نے روکاتو تقریبا 50...
فیروزوالہ تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک کے علاقہ جاوید نگر ٹول پلازہ کے قریب منی ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل...
لاہورکیمپ جیل کا قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا مزمل طیب کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا...
لاہورسندر کے علاقے میں واقع نجی سوسائٹی میں بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر ماں کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔ دو...
لاہورپنجاب یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا اینڈ ڈیو یلمپنٹ کمیونیکیشن اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے اشتراک سے...