سمندری طوفان میں لیسکو کی تکنیکی ٹیمیں خدمات سرانجام دے رہی ہیں:لیسکو

17 جون ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لیسکو کی تکنیکی ٹیمیں بائپر جوائے سائیکلون کے دوران اپنی خدمات سرانجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو کے جی ایس سی اور کنسٹرکشن کے10 افسران و 400 اسٹاف پر مشتمل 70 امدادی ٹیمیں 44 گاڑیوں کے ہمراہ بجلی بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔لیسکو کی پیشہ وارانہ ٹیموں نے آج حیسکو کی ڈہگری ڈویژن کے علاقوں نؤں کوٹ،جڈٖہو اور مٹھی میں بجلی بحالی کے کام سرانجام دیئے۔