ایل ڈی اے بلڈنگ ریگولیشنز رولز کو یوزر فرینڈلی بنائے:آباد

17 جون ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد)کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں آباد کے راہنماؤں نے ایل ڈی اے کے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز میں بہتری بارے اپنی تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں آباد کے ممبرز نے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ ریگولیشز اور پرائیویٹ سکیمز رولز کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور شہریوں کے لیے یوزر فرینڈلی بنایا جائے۔ کنسٹرکشن سیکٹر کے ساتھ 50 سے زائد انڈسٹریز منسلک ہیں۔شہر میں نئے منصوبے لگانے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور معیشت کا پہیہ بہتر انداز میں چلے گا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قوانین میں بہتری لائی جائے گی۔ ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت کاروباری و رہائشی افراد کو آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں ورکنگ گروپ بنانے اور پیش کی گئی