ایم سی بی بینک اور مرہم کا ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سروسز کو فروغ دینے کیلئے اتحاد

17 جون ، 2023

لاہور(سودی)ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے مرہم میڈی کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک اسٹرٹیجک اتحاد قائم کیا ہےاس اتحاد کا مقصد ایم سی بی بینک کے ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کو ڈیجیٹل طور پر ڈاکٹروں کی تلاش، بکنگ اور ان سے مشورہ کرنے کی سہولت فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے۔مزید برآں، شراکت داری میں خصوصی پیکجز شامل ہیں۔