افرادی قوت کی مہارت میں اضافہ کیلئے آجر کردار ادا کریں:تھامس ٹونسٹوئل

17 جون ، 2023

لاہور(نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرگیئر تھامس ٹونسٹوئل نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ترقی اور مسابقتی ماحول نے ہنر مند افرادی قوت کو صنعتی، پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر بنا دیا ہے۔19.33ملین نوجوانوں نے نہ تو کسی اسکول میں داخلہ لیا اور نہ ہی روزگار کے لیے کوئی تربیت حاصل کی جس کی وجہ سے وہ مزید کمزور ہو رہے ہیں۔