محکمہ ایکسائز کا کریک ڈائون:نا دہندگان سے کروڑوں کی ریکوری

17 جون ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بڑا کریک ڈائون کرتے ہوئے نا دہندگان سے کروڑوں روپے کی ریکوری کر لی، ڈائریکٹر لاہور ریجن اے محمد علی نوید کی سربراہی میں 7 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی،گالف کلب 7 کروڑ کا نادہندہ تھا۔ میٹرو سٹور سے 83 لاکھ، ماڈل ٹائون سوسائٹی سے 70 لاکھ ،نجی یونیورسٹیوں سے بالترتیب48 لاکھ اور33، ای ایف یو انشورنس سے 35 لاکھ ،، جمخانہ کلب سے 26 لاکھ،ایل ڈی اے سے ساڑھے 22 لاکھ،بینک الفلاح سے 20 لاکھ وصول کئے گئے ۔ڈی جی ایکسائز کے مطابق ہجویری پلازہ کو 35 لاکھ، روپالی گروپ کو23 لاکھ روپے کی نادہندگی جبکہ قذافی سٹیڈیم ، کرکٹ بورڈ ، پی سی ایس آئی آر کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے۔امپوریم مال، ای ایم ای سوسائٹی اور ایکسپو سنٹر بھی ٹیکس نادہندہ ہیں۔عدم ادائیگی پر دفاتر اور عمارتیں سیل کر دی جائیں گی۔