دستکاریوں کی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ کی جائیگی:وزیر صنعت

17 جون ، 2023

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ کام کے لیے دستکاروں کو جگہ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ آرٹسٹوں کے معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لیے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آرٹسٹس ہمارا اثاثہ ہیں۔ دستکاروں کی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ کی جائے گی۔ کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے بتایا کہ ملتانی بلیو پاٹری کے لیے ڈسپلے سنٹر بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ملتانی بلیو پاٹری کے بارے میں دستاویزی فلم میں دکھائی گئی۔بعدازاں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر اور بلال افضل نے ایوان صنعت وتجارت ملتان کا دورہ کیا ۔ صوبائی وزراء کی زیر صدارت ایوان صنعت وتجارت میںاجلاس منعقدہوا۔ صنعتکاروں اور تاجروں نے صنعت وتجارت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں راشد اقبال اور صنعتکاروں و تاجروںنے اجلاس میںشرکت کی۔