پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار

17 جون ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ پرواز کو صبح 4 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا۔ جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی،عازمین حج کی پی آئی اے عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔دوسری جانب سول ایوی ایشن نے سمندری طوفان کے تناظر میں محفوظ ہوائی سفر کیلئے نوٹم جاری کردیا ہے۔