پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عازمین حج کیلئےنیوٹریشن گائیڈ جاری

17 جون ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے حج پر جانے والے مسافروں کیلئے حج نیوٹریشن گائیڈ لاہور،ملتان فیصل آباد ائیرپورٹس پر مسلسل جاری ہے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے لاہور ائیر پورٹ پر عازمین حج کو نیوٹریشن گائیڈ کٹ دی۔حج نیوٹریشن گائیڈمیں مسافروں کو خصوصی غذائی راہنما معلومات اور لٹریچر فراہم کیا گیا ہے۔