اسلام آباد (صباح نیوز) صدر ڈاکٹر عارف علوی 9 ستمبر 2023 ء کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد بھی نئے صدر کے انتخاب تک صدارتی عہدے پر فائز رہیں گے جبکہ اکتوبر کے پہلے ہفتے یا ستمبر کے اواخر میں عام انتخابات کے انعقاد کی تجویز زیر غور ہےُقومی اسمبلی 13 اگست کی بجائے چار پانچ روز قبل تحلیل کئے جانے پر بھی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ضروری قانونی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن نے حتمی طور پر فیصلہ کر لیا ہے کہ عام انتخابات پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت میں ان کی پاکستان میں موجودگی کے دوران ہی حصہ لیں گے جبکہ ممکنہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے لیے موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کیا جانا بھی تجویز میں شامل ہے‘ جمعہ کو پارلیمان ہاؤس میں وفاقی کابینہ کے انتہائی معتبر اور سینئر رکن نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کے دوران متذکرہ امور کی تصدیق کی اور کہا کہ ابھی یہ معاملہ تجویز کی حد تک ہے‘اس تاریخ کے اعلان کے لیے اعلی ترین عدالتی شخصیت کی رخصتی کا انتظار کیا جا سکتا ہے ۔
اسلام آباد مالی سال 2025-26میں حکومت سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکام،جی ڈی پی شرح نمو 3.7فیصد تک محدود؛ قومی بچتیں...
اسلام آ باد کس کس کوکیاتحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آ گیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
کراچی ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ...
اسلام آ باد DGنیشنل پولیس بیورو محمد طارق چوہان تبدیل خدمات پنجاب حکومت کے سپرد ، ڈی جی FIAڈاکٹر عثمان انور کو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی...
اسلام آباد ایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہاشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...