اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان سے روس کو چاول کی برآمدات میں اضافہ حاصل کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ (این ایف ایس آر) طارق بشیر چیمہ کی قیادت اور وزارت کے سیکرٹری ظفر حسن کی رہنمائی میں ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروڈکشن (ڈی پی پی) نے روس کو چاول برآمد کرنے کے لئے مزید 15 اداروں کی منظوری حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ روس کی فیڈرل سروس برائے ویٹرنری اینڈ فائٹو سینٹری سرویلنس نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ پاکستان کو اس امر کی تصدیق کی ہے کہ مزید 15 رائس ملیں جن کی ڈی پی پی کے ٹیکنیکل آڈٹ کے بعد سفارش کی گئی تھی، اب روس کو چاول برآمد کر سکتی ہیں۔ یہ برآمدات اور ریاست کی مجموعی معیشت کو فروغ دینے کی طرف بڑی کامیابی ہے۔ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے چاول کی برآمدات کے لئے ایس پی ایس کی شرائط کی تعمیل کے لئے روسی فیڈریشن کی طرف سے تجویز کردہ گائیڈنس دستاویز کے مطابق مزید 15 ملوں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے۔ اب پاکستان سے چاول کے 19 ادارے روسی فیڈریشن کو چاول برآمد کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے منسوب سائفر سے متعلق طویل عرصے سے جاری سیاسی تنازع ایک بار پھر اس...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے میں...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...
کراچی امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں، تیل و گیس ٹینکرز، مالیاتی...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر کامران بخاری نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا بغیر جنگ مسئلہ حل...