اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) رواں مالی سال یکم جولائی 2022ء سے 31مارچ 2023ءکے دوران 21ہزار ایک سو سترہ نئی کمپنیاں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5اعشاریہ 9فیصد زیادہ ہیں۔ 12مئی 2023ء تک نجی شعبے کو 75اعشاریہ چار ارب روپے کے قرضے دیئے گئے ،کے ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس 31مارچ کو 40ہزار‘ 16جون کو 41ہزار 301ہو گیا ،رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران مارگن سٹینلے انڈیکس میں ایک فیصد کی کمی ہوئی۔ ایس اینڈ پی انڈیکس میں 8.6فیصد‘ فرانس کے سی اے سی میں 23اعشاریہ چھ فیصد‘ ایف ٹی ایس ای سٹیرٹس ٹائمز آف سنگا پور میں پانچ اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یکم جولائی 2022ء کو کے ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس 41ہزار پانچ سو چالیس پوائنٹس پر تھا جو 31مارچ 2023ءکو 3اعشاریہ سات فیصد کمی کے ساتھ 40ہزار تک نیچے آ گیا جو 16جون کو 41ہزار 301ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12اعشاریہ 2فیصد کی کمی کے ساتھ 6956 ارب روپے سے کم ہو کر 6108 ارب روپے ہو گئی۔ مالی سال 2022ءکے دوران پالیسی ریٹ میں مجموعی طور پر 675بیس پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور شرح سود 7فیصد سے بڑھ کر 13اعشاریہ 75پر پہنچ گئی۔ وزارت خزانہ اکنامک ایڈوائزر ونگ کے چیف اکنامک ایڈوائزر ڈاکٹر امتیاز احمد کے تیار کردہ دس ماہ کے اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران شرح سود میں 725بیس پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور یہ 21فیصد پر پہنچ گیا۔ 16جون 2023ءکو یہ 21فیصد بیس پوائنٹ پالیسی ریٹ تھا۔ یکم جولائی تا 12مارچ 2023ءکے دوران براڈ منی میں 7اعشاریہ تیس فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 2026ارب روپے رہی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران یہ 6اعشاریہ دو فیصد اضافے کے بعد 1512ارب روپے ریکارڈ ہوئی تھی۔ یکم جولائی 2022ء تا 12مئی 2023ءکے دوران پاکستان کو نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی 75ارب چالیس کروڑ روپے رہی۔ جولائی تا اپریل مالی سال 2023ء کے دوران فکسڈ انوسٹمنٹ قرضوں کی مد میں 185ارب چالیس کروڑ روپے فراہم کئے گئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 366ارب ستر کروڑ روپے فراہم کئے گئے تھے۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ورکنگ کیپٹل قرضوں کی مد میں 460ارب تیس کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 628ارب نوے کروڑ روپے فراہم کئے گئے تھے۔
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے منسوب سائفر سے متعلق طویل عرصے سے جاری سیاسی تنازع ایک بار پھر اس...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے میں...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...
کراچی امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں، تیل و گیس ٹینکرز، مالیاتی...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر کامران بخاری نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا بغیر جنگ مسئلہ حل...