لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی دور میں اہم ترین عہدوں پر تعینات 4افسران کے ملک سے ممکنہ طور فرار پر کے پیش نظر ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) احمد عزیز تارڑ، سابق رجسٹرار کوآپریٹوزو ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم، سابق سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اور سپیشل سیکرٹری ہائوسنگ مسز صالحہ سعیداور سابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے۔ دستاویزات کے مطابق مذکورہ افسران کے خلاف تھانہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ہیڈکوارٹرمیں مقدمہ نمبر 11/2023درج ہے۔ محکمہ انٹی کرپشن کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ان چاروں افسران نے مبینہ طور پر دیگر ملزمان سے مل کرپشن کی ہے۔ ان ملزمان کے بارے قوی امکان ہے کہ یہ تحقیقاتی کاروائی میں شامل ہوئے بغیر ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسران کے نام فوری طور پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اسلام آباد کو بھجوائے جائیں تاکہ یہ شامل تفتیش ہوئے بغیر ملک سے فرار نہ ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق احمد عزیز تارڑ اس وقت گریڈ 21میں ترقی کے لئے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں نیشنل مینجمنٹ کورس (این ایم سی) کر رہے ہیں۔ صالحہ سعید او ایس ڈی ہیں جبکہ عثمان معظم اور سہیل خواجہ دوسرے صوبوں میں تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی دور میں ان کا شمار طاقتور افسران میں شمار ہوتا تھا۔
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے منسوب سائفر سے متعلق طویل عرصے سے جاری سیاسی تنازع ایک بار پھر اس...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے میں...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...
کراچی امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں، تیل و گیس ٹینکرز، مالیاتی...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر کامران بخاری نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا بغیر جنگ مسئلہ حل...