اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف سے فضل الرحمن اور پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقاتیں ، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت، وفود نے معاشی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا،مولانا فضل الرحمٰن نے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مشکلات کے ازالے کے اقدامات کی شمولیت کو سراہا جبکہ خیبر پختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کی تعریف کی، پی پی وفد میں وزیرِ تجارت سید نوید قمر، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن، وزیرِ آبی وسائل سید خورشید شاہ، مشیر وزیرِ اعظم برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور قمر الزمان کائرہ، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سینیٹر نثار کھوڑو شامل تھے ،ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے، دریں اثنا وزیراعظم سے جعفر خان مندوخیل کی زیر قیادت مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے 8 رکنی وفد جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب ناصر، آغا شاہ زیب درانی، عامر افضل مندوخیل، چوہدری نعیم، نصیر اچکزئی اور ظہیر خان کاکڑ نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی،وفد نے بجٹ میں بلوچستان کے لیے خصوصی منصوبے شامل کرنے پر وزیراعظم سے اظہار تشکرکیا،دریں اثناء وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، معینہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے ، معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،چیئرمین سی ڈی اے تعمیراتی کام کی خود نگرانی کرکے معیار کو یقینی بنائیں،ترقیاتی منصوبوں کی لینڈ اسکیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے ،لینڈ اسکیپنگ کرتے وقت بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا جائے۔
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے منسوب سائفر سے متعلق طویل عرصے سے جاری سیاسی تنازع ایک بار پھر اس...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے میں...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...
کراچی امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں، تیل و گیس ٹینکرز، مالیاتی...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر کامران بخاری نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا بغیر جنگ مسئلہ حل...