اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) امریکی سینیٹ نے پہلی مسلم خاتون کو وفاقی جج نامزدگی کی توثیق کر دی۔ امریکی سینیٹ میں 47 سالہ بنگلہ دیشی نژاد امریکی وکیل نصرت جہاں چوہدری کی حمایت میں 50اور مخالفت میں 49ووٹ پڑے جس کے بعد نصرت جہاں چوہدری وفاقی بنچ میں پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔ وہ 2021 میں پاکستانی نژاد امریکی زاہد قریشی کے بعد وفاقی بنچ کے لیے تصدیق شدہ دوسری مسلمان ہیں۔جنوری 2022 میں صدر جو بائیڈن کی جانب سے بینچ کیلئے نامزد کیے جانے سے پہلے، نصرت جہاں چوہدری نے اپنا پورا قانونی کیریئر امریکن سول لبرٹیز یونین ( اے سی ایل یو) کے ساتھ گزارا یہ تنظیم 1920 میں امریکی آئین کے مطابق ہر فرد کے انفرادی حقوق اور آزادیوں کے دفاع اور تحفظ کے لیے قائم کی گئی ۔ وہ حال ہی میں الینوائے کے اے سی ایل یو کی قانونی ڈائریکٹر تھیں۔مسلم امریکن ایڈووکیسی گروپ نے نصرت جہاں چوہدری کی بطور وفاقی جج توثیق کو سراہا ہے۔
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے منسوب سائفر سے متعلق طویل عرصے سے جاری سیاسی تنازع ایک بار پھر اس...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے میں...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...
کراچی امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں، تیل و گیس ٹینکرز، مالیاتی...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر کامران بخاری نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا بغیر جنگ مسئلہ حل...