اسلام آباد (مہتاب حیدر) اسلامک ڈویلپمنٹ بینک (آئی ڈی بی) پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 600 ملین ڈالرز کے پروجیکٹ فنانسنگ کی منظوری دینے کے لیے تیار ہے جس میں سے خیبرپختونخوا میں چشمہ رائٹ بینک کینال کے لیے مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے صحافیوں کے ایک منتخب گروپ کو تصدیق کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے مختلف کثیرالجہتی اور دو طرفہ عطیہ دہندگان کی جانب سے پیشگی مرحلے پر 4 ارب ڈالرز کے قرضے ہیں اور آئندہ مالی سال میں مختلف منصوبوں کو ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے منصوبوں کے لئے 1.7 ارب ڈالرز کی منظوری دی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک 600 ملین ڈالرز قرض فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان کثیر جہتی اور دو طرفہ قرض دہندگان سے کُل 2.7 ارب ڈالرز کی توقع کر رہا ہے۔ 2.7 ارب ڈالرز کے علاوہ آئی ڈی بی سے مزید 600 ملین ڈالر کا قرضہ ہے۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 4 ارب ڈالرز کے قرضوں کی ادائیگی ہے جو پیشگی مرحلے میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونرز کی مالی اعانت سے چلنے والے ان منصوبوں کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے نیشنل فلڈ ریسپانس پلان کے لیے 194 ارب روپے کی منظوری دے دی اور سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور تخفیف کے منصوبوں پر چاروں صوبوں میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ فلڈ ریسپانس پلان کے تحت سندھ میں 51 ارب روپے کے وسائل کا بڑا حصہ، پھر بلوچستان میں 47 ارب روپے اور پھر بالترتیب خیبر پختونخوا اور پنجاب میں استعمال کیا جائے گا۔ دریں اثناء کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال (24-2023) میں بلوچستان کی ترقی کے لیے 132 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ سیکرٹری پلاننگ سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ مالی رکاوٹوں اور معاشی بحران کے باوجود وزارت منصوبہ بندی نے حالیہ بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 132 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر شاہ نے بتایا کہ وزیراعظم کے اقدامات کے تحت 80 ارب روپے کے منصوبے شروع کیے گئے بشمول یوتھ لون اسکیم، اسکالرشپس اور نئے اسٹارٹ اپس کے لیے سپورٹ، جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
اسلام آباد مالی سال 2025-26میں حکومت سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکام،جی ڈی پی شرح نمو 3.7فیصد تک محدود؛ قومی بچتیں...
اسلام آ باد کس کس کوکیاتحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آ گیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
کراچی ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ...
اسلام آ باد DGنیشنل پولیس بیورو محمد طارق چوہان تبدیل خدمات پنجاب حکومت کے سپرد ، ڈی جی FIAڈاکٹر عثمان انور کو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی...
اسلام آباد ایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہاشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...