کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ، شہریوں کی پریشانی میں اضافہ،ذرائع کے مطابق آر ایل این جی کارگو نہ آنے سے سسٹم میں گیس کم ہو گئی جس سے کراچی کے کئی علاقے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس پریشر کم ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے اکثر علاقوں میں صارفین گیس سے محروم ہیں اور پاور سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی کم کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سسٹم میں گیس کی 5 سو ملین کیوبک فٹ سے زائد کمی کا سامنا ہے۔اس حوالے سے سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کارگو جلد پورٹ پر پہنچ جائیں گے اور اگلے ہفتے صورتحال نارمل ہو جائے گی۔ سوئی ناردرن حکام کے مطابق کھاد اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی کم کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے منسوب سائفر سے متعلق طویل عرصے سے جاری سیاسی تنازع ایک بار پھر اس...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے میں...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...
کراچی امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں، تیل و گیس ٹینکرز، مالیاتی...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر کامران بخاری نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا بغیر جنگ مسئلہ حل...