اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کی نومنتخب سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے جنرل کونسل اجلاس میں قائد نواز شریف، صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز، پارٹی قائدین، رہنمائوں اور کارکنوں، عوام کو خراج تحسین پیش کرنے، کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے سمیت سانحہ 9 مئی 2023ءکی مذمت کرنے سے متعلق قراردادیں پیش کیں جو جنرل کونسل نے متفقہ طور پر منظور کر لیں۔ مریم اورنگزیب نے پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونا ان کے لئے باعث فخر ہے،اجلاس میں مریم اورنگزیب نے قرارداد پیش کی کہ مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس اپنے قائد نواز شریف کی جرات، ہمت اور بصیرت کو سلام پیش کرتا ہے جنہوں نے بدترین جبر اور سیاسی انتقام کا ثابت قدمی، صبر اور بہادری سے مقابلہ کیا،انہوں نے پارٹی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد بھی پیش کی جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے اپریل 2022ءمیں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ریاست پر سیاست کو قربان کرتے ہوئے پاکستان کی عوام کے معاشی استحکام کے لئے قومی مفادات میں فیصلے کئے،انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،مریم اورنگزیب نے پارٹی قائدین، رہنمائوں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ قائدین، رہنمائوں اور پارٹی کارکنوں نے سیاسی آزمائش اور بدترین جبر کے دور میں قیادت اور پارٹی کے ساتھ وفاداری اور نظریاتی وابستگی کا بے مثال مظاہرہ کیا ،مریم اورنگزیب نے کشمیر کاز کے ساتھ تاریخی، روایتی اور اٹوٹ وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے کی قرارداد بھی پیش کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا یہ اجلاس کشمیر کاز کے ساتھ اپنی تاریخی روایتی اور اٹوٹ وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،تمام قراردادیں منظور کرلی گئیں۔
اسلام آباد مالی سال 2025-26میں حکومت سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکام،جی ڈی پی شرح نمو 3.7فیصد تک محدود؛ قومی بچتیں...
اسلام آ باد کس کس کوکیاتحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آ گیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
کراچی ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ...
اسلام آ باد DGنیشنل پولیس بیورو محمد طارق چوہان تبدیل خدمات پنجاب حکومت کے سپرد ، ڈی جی FIAڈاکٹر عثمان انور کو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی...
اسلام آباد ایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہاشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...