اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 45لاکھ سے تجاوز کر گئی،کروڑ 18لاکھ لیبر فورس ہے جس میں سے 6کروڑ 72لاکھ برسرروزگار ہیں ،سیلاب سے تباہ طبی مراکز کی بحالی 40ارب 29کروڑ روپے سے جاری ہے، اکنامک سروے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9مہینوں کے دوران نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 20لاکھ چوالیس ہزار سے زائد مچھر دانیاں‘ 7ہزار تین سو ہائی جین کٹس‘ ایک لاکھ 26ہزار دو سو خوراک کے پیکٹس‘ 18ہزار آٹھ سو ساٹھ ابتدائی طبی امداد کٹس اور دیگر سامان سمیت زندگی بچانے والے 350جیکٹس بھی فراہم کئے۔ ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے این ڈی ایم اے کی جانب سے 7ہزار تین سو 76ٹن سامان جس میں موسم سرما میں استعمال کئے جانے والے خیمے‘ گرم کپڑے‘ خوراک‘ ادویات شامل ہیں۔ اگست 2022ءکے سیلاب سے صحت کے کئی مراکز اور ہسپتالوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ حکومت متاثرہ صحت مراکز کی بحالی کیلئے پرعزم ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق ان مراکز کی تعمیر نو کیلئے 18کروڑ 76لاکھ ڈالرز درکار ہیں جو 40ہزار 294ملین روپے بنتے ہیں۔ مستقبل میں کورونا طرز پر کسی بھی وبائی مرض اور ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے موجودہ حکومت نے رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جس کے تحت وبائی امراض کیلئے ایک مربوط نظام کے تحت لیبارٹریز کا ایک وسیع نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔ اقتصادی سروے جو اکنامک ایڈوائزر وزارت خزانہ ڈاکٹر امتیاز احمد نے تیار کیا کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن (این آئی پی ایس) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 2022ء میں پاکستان کی آبادی 22کروڑ 92لاکھ سے تجاوز کر گئی‘ لیبر فورس سروے 2020-21ء کے مطابق پاکستان میں 7 کروڑ سترہ لاکھ افراد مزدور ہیں جس میں 6کروڑ 72لاکھ برسر روزگار ہیں جبکہ 45لاکھ سے زائد بیروزگار ہیں۔ اس طرح بیروزگاری کی شرح چھ اعشاریہ تین فیصد ہے۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق سال 2022ء کے دوران آٹھ لاکھ 29ہزار پانچ سو انچاس پاکستانی بیرون ملک روزگار کیلئے گئے اور سال 2020-21ء میں تقریباً 2لاکھ 86ہزار 648ورکرز بیرون ملک روزگار کیلئے گئے تھے۔ مارچ 2023ء تک حکومت نے وزیراعظم یوتھ بزنس اور ایگری کلچر لون کے تحت 6ارب 97کروڑ روپے تقسیم کئے۔
اسلام آباد مالی سال 2025-26میں حکومت سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکام،جی ڈی پی شرح نمو 3.7فیصد تک محدود؛ قومی بچتیں...
اسلام آ باد کس کس کوکیاتحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آ گیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
کراچی ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ...
اسلام آ باد DGنیشنل پولیس بیورو محمد طارق چوہان تبدیل خدمات پنجاب حکومت کے سپرد ، ڈی جی FIAڈاکٹر عثمان انور کو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی...
اسلام آباد ایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہاشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...