کراچی( اسٹاف رپورٹر )شاہراہ نور جہاں پولیس سے گزشتہ روز مقابلے میں ہلاک ملزمان کے بارے میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ملزمان ہارڈینڈ کریمنل تھے اور ڈکیتی کی بڑی وارداتوں میں ملوث ہوکر گرفتار بھی ہوچکے تھے،پولیس کے مطابق ہلاک ملزم عثمان اور دوسرا ہلاک ساتھی نجیب اللہ اس سے قبل سچل میں دس لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث تھے،ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ مدعی محمد بشیر کی جانب سے سچل میں درج کیا گیا تھا۔سچل پولیس نے واردات میں ملوث ملزم عثمان کو گرفتار کر کے 5لاکھ روپے برآمد کر لیے تھے جبکہ نجیب اللہ 5لاکھ روپے لیکر فرار ہوگیا تھا جو بعد میں کورٹ سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا،گرفتار ملزمان ڈکیتی ناجائز اسلحہ موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہوکر پہلے بھی سچل اور سائٹ سپر ہائی وے تھانے سے گرفتار ہوچکے ہیں،گرفتار ملزمان سے مقابلے کے بعد 1 لاکھ 9ہزار 30 روپے برآمد ہوئے تھے جو کہ انہوں نے کسی شہری سے چھینے تھے جس کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہے۔
کراچی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صدر کاظم عباس نے کہا ہے کہ محرم الحر ام کا آغاز نواسۂ رسول حضرت امام حسین...
کراچی شاہ فیصل کالونی گیٹ پل کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 50سالہ شکیل ولد رشول بخش جاں بحق...
کراچی قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی اور اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نےفیڈرل بی ایریا بلاک...
کراچی علامہ صادق عباس عابدی نے عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین ؑ نے باطل...
کراچی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے زہرا اکیڈمی میں عشرہ محرم کی پہلی مجلسِ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام...
کراچی بزم حسینی کے زیر انتظام خالق دینا ہال میں عشرہ محرم کی پہلی مجلس سے رزق کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے شبر...
کراچی محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی پہلی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا ابو طالب طبا طبائی...
کراچی علامہ حسن ظفر نقوی نے اسلامک ریسرچ سینٹر میں عشرہ محرم کی پہلی مجلس سے خطاب کے دوران کہا کہ مرضی خدا...