کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنج کا سامنا ہے، ماحول متوازن اور صحت مند رہے تو انسان اور حیوان بھی صحت مند رہیں گے،وقت کا تقاضا ہے کہ ہریالی میں اضافہ کرکے آلودگی کم سے کم سطح پر لائی جائے، کراچی جیسے بڑے شہر میں پانی اور توانائی کا ضیاع روک کر بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے بہتری لائی جاسکتی ہے۔وہ ہفتے کو یہاں اپنے دفتر میں ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر انصاری کی سربراہی میں ملاقات کے لیے آئے وفدسے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین اور سینئر ڈائریکٹر محکمہ انفارمیشن علی حسن ساجد بھی موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے رضا کاروں میں اسناد بھی تقسیم کیں، جب کہ ڈاکٹر سیف الرحمن اور علی حسن ساجد کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ اس سال عالمی یوم ماحولیات کی تھیم پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ اور ماحولیات بہتر بنانا تھا، پلاسٹک کے متعلق ہم سبھی جانتے ہیں کہ یہ انتہائی کار آمد ایجاد ہے مگر اس کا بار بار استعمال قابل تشویش ہے۔
کراچی چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام سے...
کراچیمرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے زائرینِ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی...
کراچیگلستان جوہررابعہ سٹی نالے کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی پھندا لگی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ، 30 سے 35 سال...
کراچی بارگاہِ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں عشرہ مجالس محرم الحرام یکم تا ۱۰ محرم الحرام 10:00بجےشب منعقد...
کراچی اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یکم محرم کو خلیفۂ ثانی سیدناعمر فاروق اعظمؓ کے یوم شہادت کے...
کراچی بلدیہ عظمیٰ کراچی نے جہانگیر روڈ کے دوسرے ٹریک کو بھی ٹریفک کے لئے کھول دیا،وفاق کے زیرانتظام اس سڑک کی...
کراچی جما عت اہلسنّت کراچی کے زیر اہتمام اسلامی سالِ نو کے آغا ز پر مساجد میں قرآن خوانی،محافل نعت،درود...
کراچی مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کراچی کے زیرِ اہتمام جامع مسجد حلیمہ عائشہ، حب ریور روڈ مشرف کالونی اور جامع...