کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میئر کے انتخابات میں حکومتی جماعت پیپلزپارٹی کے جمہوریت دشمن رویے اور فسطائیت کے خلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر جمعہ کو اعلانیہ یوم سیاہ کے سلسلے میں آج جماعت اسلامی سندھ کے تحت بھی کراچی تا کشمور یومِ سیاہ منایا گیا،مظاہرین نے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں اور فلک شگاف نعرے بازی کررہے تھے۔تفصیلات کےمطابق صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق جمعہ کو سکھر،جیکب آباد،کندھ کوٹ، شکارپور،لاڑکانہ، خیرپور، کنڈیارو، سانگھڑ،حیدرآباد، ٹنڈوالہیار ، بد ین ،ٹھٹہ، ٹنڈومحمد خان سمیت دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر”ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے،غنڈہ گردی نامنظور،جعلی میئرنامنظور،پیپلزپارٹی کی دہشتگردی مردہ باد“کے نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں اور فلک شگاف نعرے بازی کررہے تھے۔مظاہروں سے صوبائی،ضلعی اور مقامی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میئر کے الیکشن میں طاقت کے ذریعے سے اکثریت کو اقلیت میں بدل کر جو کھیل کھیلا گیا ہےیہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
کراچی مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر کاظم عباس نے وفاقی بجٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ...
کراچی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ یوم سیدنا عمر فاروق رضی اللہّٰ عنہ عقیدت...
کراچی پاکستان مسلم لیگ ن بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ نے متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف ، وفاقی...
کراچیسائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی،ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق بروقت کارروائی کے...
کراچی علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی آجک سید جماعت کے زیر اہتمام پھول چوک،...
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لیاری سبزی مارکیٹ کے دکانداروں کی درخواست پر کراچی میٹروپولیٹن...
کراچی گلشن اقبال 13 ڈی مدینہ کالونی میں واقع گھر سے 61 سالہ آمنہ زوجہ غفور کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا...
کراچی قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے ادارہ نور حق میں سانحہ...