اسٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دوملزمان گرفتار

18 جون ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت شہزاد ولد بختی باچہ اور پرویز خان ولد سلطان خان سے ہوئی۔ ملزمان نے بتایا کہ وہ سائیٹ بی، شیرشاہ اور پاک کالونی کی حدود میں کیش اور موبائل فون چھیننے اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتیں کرتے تھے۔