پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

18 جون ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے اور اغوا کے مقدمے سے متعلق تفتیشی افسر کو نوبیاہتا جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے اور اغوا کے مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی لیاقت علی خان گبول نے کہا کہ صائمہ اور مجاہد نے اپریل میں کورٹ میرج کی تھی۔ صائمہ کے والد اور گھر والے شادی سے ناخوش تھے، شادی کے بعد جوڑے کو کاروباری قرارد دیکر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ جوڑے نے قانونی تحفظ کے لئے سیشن عدالت سے رجوع کیا، سیشن عدالت نے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود صائمہ کے والد نے مجاہد کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کروادیا۔