عیدالاضحیٰ اورپولیو مہم کیلئےپولیس نفری میں کمی،زیر تربیت اہلکار طلب

18 جون ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )عید الاضحٰی اور پولیو کمپین کیلئے کراچی پولیس کی نفری کم پڑ گئی ۔ایک ہزار اٹھاون زیر تربیت اہلکاروں کی خدمات کراچی پولیس کے حوالے کردی گئیں۔اس حوالے سے آئی جی سندھ نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ اہلکار 19 جون سے 25جون تک پولیو کمپین کی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ زیر تربیت اہلکار 2 جولائی تک عید پر بھی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے ، نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی پولیس کے سینیئر افسر اہلکاروں کیلئے انتظامات اور حاضری کو یقینی بنائیں ۔