قائد آباد، خاتون اور اسکے کمسن بچے کا قتل،مرکزی ملزم گرفتار

18 جون ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائدآباد میں مکان کے اندر خاتون اور اسکے کمسن بچے کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقتولہ پاکستان نیوی کےملازم کی بیوی تھیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ قائد آباد گوشت گلی میں پاکستان نیوی کے ملازم کی بیوہ کو نامعلوم ملزمان نے گلا کاٹ کر اور 2 سالہ بیٹے کو پانی کے ٹینک میں ڈبو کر قتل کیا تھا۔شاہ لطیف پولیس کی شعبہ تفتیش کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر قائد آباد میں چھاپہ مار کر ملزم عبدالحفیظ کو گرفتار کیا جبکہ ملزم کا کم عمر ساتھی رافع فرار ہوگیا۔