ن لیگ کےسینئررہنما سید منوررضاسپرد خاک

18 جون ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء لیبر ونگ سندھ اور مزدور یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے صدر سید منور رضا کو سوسائٹی قبرستان طارق روڈ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد فاروقی گلشن اقبال بلاک 14میں ادا کی گئی۔ جس میں پارٹی اور محنت کش رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعدداد نےشرکت کی۔ مرحوم کا سوئم 18جون جامع مسجد فاروقی بلاک14 گلشن اقبال میں بعد نماز عصر تا مغرب ہوگا۔