جامعہ کراچی،سرکاری اہلکار نے معمولی تلخ کلامی پر طالب علم پر تشدد کیا

18 جون ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی میں طلبہ پر تشدد اور اغواء کے کوشش کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ 2 جون کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار نے طالب علم کو معمولی تلخ کلامی پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ سی سی ٹی وی میں تشدد کے بعد نوجوان کو سفید ویگو میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔طالب علم کو نماز جمعہ کے بعد مسجد سے تشدد کے بعد اغواء کیا گیا تھا۔سی سی ٹی وی میں ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ طالبعلم ثاقب نے یونیورسٹی پوائنٹ کا رستہ روکنے پر صائم نامی شخص کو منع کیا تھا،مبینہ طور پر اغواء کے بعد جامعہ کے طلبہ مشتعل ہوگئے تھے۔