واشنگٹن( جنگ نیوز) پاکستان قرض کے بحران کا شکار ہے اسے جون کے آخر تک اپنے قرض کا سود اور قسطیں اتارنے کےلیے اربوں ڈالر چاہئیں اور اس کا خزانہ تقریباً خالی ہے۔آئی ایم ایف سے بیل آوٹ ڈیل کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے پاکستان نادہندگی سے تو بچ نکلے لیکن صورتحال مزید سنگین ہوتی جائے گی۔ پاکستان جسے سیلاب، سیاسی عدم استحکام اور کووڈ کی وجہ سے رسد سے متعلق دھچکوں کا سامنا رہا ہے اس کی امپورٹ پرمنحصر معیشت مئی مہینوں سے نادہندگی کے کنارے پر ہے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہورہے ہیں۔ امریکی ریڈیو کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرض 2022 کے آخر تک 126 ارب ڈالر تھا اور ملک کی زیادہ آمدن قرض کا سود اور قسطیں اتارنے میں خرچ ہورہی ہیں۔ جون میں پاکستان کو اپنے قرض دہندگان کے 3.6 ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر کے مطابق 400 ملک ڈالر ادا کردیئے ہیں ہیں جبکہ 2.3 ارب ڈالر کے قرض میں توسیع ہوجائے گی اس کے باوجود ملک کو 900 ملین ڈالر ادا کرنا ہوں گے جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس مجموعی ذخائر4 ارب ڈالر کے ہیں۔
کراچی انمول پنکی کی جان کو خطرہ، کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار انمول عرف پنکی کی سیکورٹی غیرمعمولی سخت کردی...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان نے ایران سے اضافی 100میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کے پہلے25ماہ میں کتنا قرضہ لیا گیا؟ ان کی حکومت کا قرضوں پر انحصار...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...