کوٹلی ( شوکت ناز/نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور باغ کے ضمنی انتخابات کے بعد آزاد کشمیر کابینہ کی تشکیل نہ ہونے کے باعث آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں ماند پڑگئیں وزراتوں کے امیدوار انتظار کرتے کرتے تھگ گئے اور گھروں کو چھوڑ کر مظفرآباد اور اسلام آباد میں خاموش ڈیرے لگالیے وزیراعظم دو رکنی کابینہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں تحریک انصاف فارورڈبلاک پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین کی سرگرمیاں صرف سوشل میڈیا تک محدود ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس کے وزیراعظم کے عہدے سے فارغ ہو نے کے بعد چوہدری انوار الحق وزیر اعظم بننے کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کے انتخابات اور کابینہ کی تشکیل کی پلانگ شروع ہو گی کابینہ آج کل بننے میں تین ماہ گزر گئے اس دوارن باغ میں ضمنی انتخاب بھی ہوگیا لیکن وزراتوں کے امیدوار انتظار کرتے کرتے تھک گئے اب انہوں نے تھک ہار کرگھر باہر چھوڑ کر مستقل مظفرآباد اور اسلام آباد میں خاموش ڈیر لگا کر انتظار میں بیٹھے ہیں ۔کابینہ کی تشکیل نہ ہونے باعث سیاسی سرگرمیاں معطل ہیں عوام کے کام کاج بھی متعلقہ وزارتوں کے وزیر نہ ہونے سے ٹھپ پڑے ہیں۔موجودہ سیاسی صورت حال کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق بجٹ پیش ہونے تک وازارتوں کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔
کراچی لاہور میں موسمی خرابی کی وجہ سے راس الخیمہ سے پہنچی پرواز جی 9854 لینڈ نہ کرسکی جسے فیصل اباد اتارا گیا...
کراچیایف آئی اے امیگریشن سی پورٹ نے جعلی بحری دستاویزات پر سفر کرنے والے کریو ممبر پر 20لاکھ روپے جرمانہ کر...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور حکومت کی...
کراچی بلومبرگ کا کہنا ہے دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مل گیا۔ بڑی سرمایہ کاری...
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کی ایک ماہ میں دوسری بار ڈیڈ لائن تبدیل ،15اپریل کو85فیصدفزیکل پراگریس پر ڈیڈلائن 30مئی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے حق مہر میں دی گئی جائیداد کی منتقلی کے قانونی اصول طے کر دئیے ، عدالت عظمیٰ نے حق...
راولپنڈی بیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے معرکہ حق اسکوائرکوپیر کی رات آتش بازی کےشاندار مظاہرے کے بعد...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر سلیم الرحمان کے تبادلے اور نئی...