لاہور(خصوصی رپورٹر‘خبر نگار)دبئی ایکسپو 2020 میں منعقدہ پنجاب انٹرنیشنل بزنس کانفرنس میں پنجاب آئی ٹی بورڈ نے انٹرپرینور شپ اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پاکستان بزنس کونسل دبئی اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کیساتھ دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے‘ بزنس کانفرنس کے دوران پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ سٹارٹ اپ پنجاب پورٹل کا بھی افتتاح کیا گیا ۔ تقریب میں پاکستان کے دبئی میں سفیرافضال محمود‘وزیرہائر ایجوکیشن و آئی ٹی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں‘وزیر صنعت‘ تجارت وسرمایہ کاری پنجاب میاں اسلم اقبال‘وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور ڈی جی ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔مزید بر آںصوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے ظہرانے میں شرکت کی،صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت میں یو اے ای ڈیسک بنایا جائے گا۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ دبئی کی بزنس کمیونٹی کو ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گا۔
لاہوروزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت واسا ہیڈ افس میں اجلاس میں ”چیف منسٹر لاہور ری ویمپنگ پلان“...
لاہوروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ تعداد...
لاہورصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وزیر خوراک بلال یاسین نے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا۔...
لاہور لاہور میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31سینٹی گریڈ اور کم سے کم...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے بچے کو قتل کرنے کے ملزم احسان کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا۔
لاہور روس کے سفارتی وفد نے الحمرا آرٹس کونسل کادوہ کیا، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرا نے کہا کہ...
لاہور آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز کے زیراہتمام بشیراحمد خان بختیار کی 31 ویں برسی پر قومی کانفرنس ہوئی...
لاہور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کی خوشی میں مریم کالونی میں مسیحی برادری نے...