میاں منشی ہسپتال میں گریڈ18کاایس ایم او22ماہ سے ایم ایس تعینات

10 فروری ، 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ صحت میں قواعدوضوابط کے برعکس 22 ماہ سے میاں منشی ہسپتال میں بطور ایم ایس تعینات گریڈ 18کے سینئر میڈیکل آفیسر ایڈیشنل چارج پر تعینات ہیں۔ جبکہ ایم ایس ڈاکٹر عدنان القمر کو محکمہ صحت نے گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال کے ایم ایس کا اضافی چارج بھی سونپ دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ محکمہ صحت کی اپنی پالیسی کے مطابق تدریسی ہسپتالوں میں ایسا ڈاکٹر بطور ایم ایس تعینات کیا جاسکتا ہے جوکہ گریڈ 19 اور20 کا ریگولر ڈاکٹر ہوجبکہ قانون کے مطابق ایڈیشنل چارج پر ایم ایس کی تقرری صرف 89 دن کے لئے کی جاسکتی ہے۔ ایڈیشنل چارج میں اضافہ مقصود ہوتو قانون کے مطابق تو اسکے لئے محکمہ خزانہ اور وزیر اعلی کی پیشگی اجازت ضروری ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسپیشلائز ڈہیلتھ کیئر میاں طیب ضیاء نے بتایاکہ 14سے 15ہسپتالوں میں ایم ایسز کی تعیناتی کےلئے اشتہار دیا ہواہے۔منظوری ملتے ہی ایم ایس تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دے گی۔ ایم ایس میاں منشی ہسپتال ڈاکٹر عدنان القمر نے اس سارے معاملے کی تصدیق کی ہے۔