بھارت کی مسلم طالبہ نے دوقومی نظریہ سمجھا دیا،مذہبی رہنماء

10 فروری ، 2022

لاہور(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہاءپسند ہندووں کی طرف سے مسلم طالبات کے خلاف شرانگیزیوں پر کہا ہے کہ مسکان نے دنیا کو دو قومی نظریہ سمجھا دیا ہے۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ انڈین ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی اسلاموفوبک دہشت گردی ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب کے حوالے سے پابندی ہندتوا کی طرف پیش رفت اور مسلم دشمنی کا عریاں اظہار ہے ۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان نے پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ کرناٹکہ کی بہادر مسلمان بیٹی مسکان خان کو سلام پیش کرتے ہیں۔