قذافی سٹیڈیم میں جائزہ اجلاس،انتظامی و میونسپل انتظامات پربریفنگ

10 فروری ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت میچز کیلئے قذافی سٹیڈیم میں جائزہ اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور کو ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے انتظامی اقدامات و میونسپل انتظامات پر تفصیلا ًبریفنگ دی جبکہ ایس ایس پی آپریشن مستنصر فیروز نے سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سٹیڈیم کے گرد و روٹس پر لائٹس کی تنصیب سکیورٹی اداروں کی پلاننگ کے مطابق ترتیب دی جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے علاوہ اضافی 350 سکیورٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ براہ راست فیڈ پرضلعی انتظامیہ کی نگرانی ہوگی۔ کمشنر لاہور نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ انتہائی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا مگر شائقین کو سٹیڈیم میں پہنچنے کیلئے آسانی فراہم کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے زیادہ سے زیادہ حصوں سے سپیشل روٹ چلائیں۔ 15 فروری تک روٹس حتمی بنائیں۔ کمشنر لاہورکو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مانیٹرنگ وکنٹرول رومز تیار ہیں۔ ہر محکمہ کا فوکل پرسن موجود ہوگا۔