داخلے کیلئے "ب" فارم کی شرط ختم

10 فروری ، 2022

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے "ب" فارم کی شرط ختم کر دی ہے، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کے مطابق داخلے کے وقت بچوں کا ب فارم جمع کروانا لازمی نہیں، والدین داخلے کے بعد کسی بھی وقت ب فارم جمع کروا سکتے ہیں۔