مصطفیٰ آباد ٹائون شپ میں8لاکھ کے ڈاکے،3کاریں5موٹرسائکل چوری

10 فروری ، 2022

لاہور (کرائم رپورٹر) مصطفی آباد میں ڈاکووں نے اسد اور فیملی سے5لاکھ ،زیورات،ٹاؤن شپ میں باقر احمد اور فیملی سے3لاکھ 10 ہزار ، زیورات، گلشن اقبال میں نبیل سے2لاکھ ،زیورات، فیکٹری ایریا میں افرسیاب اور فیملی سے2لاکھ 70ہزار، رائیونڈ سٹی میں اللہ وسایہ اور فیملی سے1لاکھ ، بادامی باغ میں مغیث سے 80ہزاروموبائل فون، کوٹ لکھپت میں ڈاکووں داود سے 40ہزار اور موبائل فون، گلبرگ میں قیصر سے 55ہزار اور موبائل فون ، ،سبزہ زار میں نثار سے 34ہزار وموبائل فون چھین لیا جبکہ گارڈن ٹاون، باغبانپورہ، شفیق آباد سے کاریں جبکہ سمن آباد، گجر پورہ، راوی روڈ، بھاٹی گیٹ، مصری شاہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔کاہنہ نومیں بنک سے رقم لے کر جانے والے میاں ریاست اور بیوی سے ڈاکووں نے نقدی موبائل فون لوٹ لیااور فرار ہو گئے۔