بیوہ پلاٹ کیس،حکم پرعملدرآمد کی رپورٹ طلب

10 فروری ، 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے بیوہ کو پلاٹ کا قبضہ نہ دینے اور توہین عدالت کی درخواست پر پنجاب سول سرونٹس ہائوسنگ فاونڈیشن کی ایم ڈی کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کا آخری موقع دے دیا، عدالت نے حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ 13جون کو طلب کرلی۔