وکلاہسپتال کیس درخواست گزار دلائل کیلئے طلب

10 فروری ، 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے وکلاء ہسپتال کی تکمیل کے لئے فنڈز کا اجرا نہ کرنے کے خلاف کیس میں درخواست گزار کو پٹیشن کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل کےلئے طلب کرلیا۔ عدالت کے روبرو خرم لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ بابا گرائونڈ لاہور میں وکلاہسپتال فنڈز نہ ملنے پر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ رہا۔