تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کی طاقت سے بر سر اقتدار آ ئی ، اعجازعالم

10 فروری ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اور انٹر فیتھ اعجاز عالم آ گسٹین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کی طاقت سے بر سر اقتدار آ ئی ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے الحمرا ہال میں ڈیجیٹل سوشل میڈیا ونگ کے عہدیداران میں اسناد وغیرہ کی تقسیم بارے منعقدہ سیمینار میں شرکت کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسرت جمشید،سعدیہ سہیل،حافظ فرحت عباس اور200سے زائد مختلف ڈویژن سے منسلک سوشل میڈیا نمائندگان موجود تھے۔