پب جی گیمز پر پابندی کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریری مراسلہ ارسال

10 فروری ، 2022

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس نے پب جی گیمز پر پابندی کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریری مراسلہ بھجوا دیا ہے یہ مراسلہ اے آئی جی آپریشنز پولیس پنجاب کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں کاہنہ میں بیٹے کے ہاتھوں والدہ اور تین بہن بھائیوں کے قتل اور 2021 میں تین واقعات میں قتل کا ذکر کیا گیا ہے۔