سٹیڈیم کے گرداورمختلف مقاما ت پر 65ناکےلگائے گئےہیں،ڈی آئی جی آپریشنز

10 فروری ، 2022

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈاکٹر محمدعابد خان نے کہا کہ لاہور میں کرکٹ میچز کے موقع پر کھلاڑیوں، میچ آفیشلزسمیت شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سٹیڈیم کے گردو نواح اورمختلف مقاما ت پر 65ناکہ جات لگائے گئے ہیں۔ سکیورٹی چیکنگ کے لئے 6ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔